ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چار نو منتخب ممبران اسمبلی کے حلف لینے کے ساتھ ہی گوا اسمبلی میں اراکین کی تعداد 40 ہوئی

چار نو منتخب ممبران اسمبلی کے حلف لینے کے ساتھ ہی گوا اسمبلی میں اراکین کی تعداد 40 ہوئی

Wed, 29 May 2019 11:09:36    S.O. News Service

پنجی،29/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوا میں چار نو منتخب ممبران اسمبلی کے حلف لینے کے ساتھ ہی ریاستی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 40 ہو گئی ہے جو کہ ایوان کی اصل تعداد ہے۔بی جے پی 17 ممبران اسمبلی کے ساتھ اکیلی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے، جبکہ 2017 میں معاملہ اس کے برعکس تھا۔ تب اسمبلی انتخابات میں بھگوا پارٹی نے 13 اور کانگریس نے 17 نشستیں جیتی تھیں۔کارگزار صدر مائیکل لوبو نے نو منتخب ممبران اسمبلی کو حلف دلایا۔ان میں سے تین رکن اسمبلی سبھاش شروڈکر، دیانند سوپتے اور اس شو شواو ڈی سلوا بی جے پی کے اور اتاناسیو مونسیریٹے کانگریس کے ہیں۔یہ تمام ریاست کی چار سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں منتخب ہوئے ہیں۔شروڈکر اور سوپتے گزشتہ سال بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے شیروڈا اور مندریم اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرایا گیا۔پنجی سیٹ ممبر اسمبلی اور وزیر اعلی منوہر پاریکر کی موت اور ماپسا سیٹ ممبر اسمبلی اور سابق نائب وزیر اعلی فرانسس ڈی سوجا کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔وزیر اعلی پرمود ساونت سمیت کئی اہم شخصیات نے اسمبلی احاطے میں اختتام پذیر حلف برداری تقریب میں حصہ لیا۔گوا اسمبلی میں حکمران بی جے پی کے 17 ممبران اسمبلی ہیں۔ان میں تین نو منتخب رکن اسمبلی اور 2017 کے انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آئے بسوجیت رانے بھی شامل ہیں۔ایوان میں کانگریس کے 15 رکن ہیں۔بی جے پی کی اتحادی گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے ممبران اسمبلی کی تعداد تین ہے اور اتحاد کی ایک اور پارٹی مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی کا ایک رکن اسمبلی ہے۔این سی پی کا بھی ایک رکن اسمبلی ہے۔باقی تین رکن اسمبلی آزاد ہیں۔پرمود ساونت حکومت کو جی ایف پی،ایم جی پی اور آزاد اسمبلی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
 


Share: